وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعلیٰ سندھ سے چیف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان کے چیف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف کو ملک کا اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ ملاقات میں ماہی گیروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ کا تعلق سانگھڑ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہیئے ان کا سمندر سے تعلق ہے اور ان کو نیوی میں شامل کر کے اس تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف کو شیلڈ اور روایتی تحائف دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں