وطن نیوز انٹر نیشنل

سبزیاں سرکاری نرخوں میں 20 روپے کلو تک مہنگی

لاہورغریب عوام کیلئے سبزیاں مزید مہنگی ہونے لگیں ۔سرکاری نرخوں میں ٹماٹر150 روپے کلو تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں لال ٹماٹر 180 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا ۔ ـ گزشتہ روز کی سرکاری ریٹ لسٹ میں 12 سبزیاں مہنگی کردی گئیں ۔ ـ عوام کو سستی سبزیوں کا ریلیف نہ مل سکاـ ۔ پیاز 1 روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت 61 روپے کلو مقرر ،فروخت 80 روپے فی کلو تک جبکہ ٹماٹر 20 روپے کلو مہنگا کردیا گیا ۔سرکاری قیمت 150روپے کلو مقرر ،تاہم ٹماٹرکی فروخت 180 روپے فی کلو تک جاری ـ ہے ، سبز مرچ11 روپے کلو اضافے کے بعد سرکاری قیمت 166 روپے کلو مقرر ،فروخت 280 روپے فی کلوتک کی جانے لگی ۔ بینگن 2 روپے کلو مہنگا کرکے سرکاری قیمت 32 روہے کلو مقرر ،فرخت 60 روپے فی کلو تک ہوتا رہا۔ـ کھیرا فارمی 5 روپے کلو مہنگا کردیا گیا ،سرکاری قیمت 67 روپے مقرر ،فروخت 80 روپے فی کلوتک ہوتارہا ۔ اسی طرح پھول گوبھی 7 روپے کلو مہنگی کرکے سرکاری قیمت 74 روپے کلو مقرر، فروخت 110روپے فی کلو تک ، ـ شلجم 5 روپے کلو مہنگا کردیئے گئے ، سرکاری قیمت 57 روپے کلو مقرر ،فروخت 100 روپے فی کلوتک کی گئی ۔ ـ شملہ مرچ 16 روپے کلو مہنگی کردی گئی ،سرکاری قیمت 238 روپے کلو مقرر ، فروخت 380 روپے فی کلوتک ، گھیا کدو 2 روپے کلو مہنگا کیاگیا، سرکاری قیمت 44 روپے کلو مقرر ، فروخت 70 روپے فی کلوتک کیا جانے لگا ۔ ـ گزشتہ روز کی سرکاری لسٹ کے مطابق بھنڈی 5 روپے کلو مہنگی کرکے سرکاری قیمت 76 روپے کلو مقرر، تاہم اوپن مارکیٹ میں فروخت 120 روپے فی کلو ، مٹر 10روپے کلو اضافے کے بعد سرکاری قیمت 238 روپے کلو مقرر کی گئی، فروخت 380 روپے فی کلو اور ٹینڈے دیسی5 روپے کلو مہنگے کرکے سرکاری قیمت 104 روپے کلو مقرر ،فروخت 150 روپے فی کلوتک جبکہ مونگرے کے سرکاری نرخ 156 روپے کلو مقرر کردیئے گئے ـ ،مونگرے کی فروخت 200 روپے کلو تک ہونے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں