وطن نیوز انٹر نیشنل

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائر نیب درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق نیب کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ جب یہ درخواست دائر کی گئی تھی اس وقت صورتحال مختلف تھی، نیب جس کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہتا ہے وہ ملک کی نامور شخصیت ہے۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ پیش ہوئے۔ نیب کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اکثر ملزمان ای سی ایل مین نام نہ ہونے کی وجہ سے فرار ہو جاتے ہیں، انکوائری کے مراحل میں مختلف مقدمات کے 6 ملزمان ملک سے بھاگ چکے ہیں، ملزم شہباز شریف پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، ملزم منی لانڈرنگ میں بهی ملوث ہے۔
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ منی لاںڈرنگ سے متعلق 4 دن پہلے دس رکنی فل کورٹ کا فیصلہ آیا ہے، آپ فیصلہ پڑھ کر کیوں نہیں آتے۔ عدالت نے نیب کی اپیل خارج کر دی۔
خیال رہے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں