وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا کیسز میں اضافہ: میو ہسپتال کا آپریشن تھیٹر بند

لاہور : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو ہسپتال میں روٹین آپریشن بند کر دیے گئے ہیں۔

میو ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر ہسپتال میں روٹین کے آپریشن تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر اصغر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور کینسر کے مریضوں کی سرجریز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں