وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا کے 7 مریض وینٹی لیٹرز،80 مصنوعی سانس پر

لاہور میں کورونا کے 7مریض وینٹی لیٹرز اور80آئی سی یوز میں مصنوعی سانس لینے پر مجبورہیں ۔کورونا کے 3 ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث صورتحال بگڑنے لگی، شہریوں کی بڑی تعداد ماسک پہننے ، ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلہ رکھنے سے قاصر نظر آنے لگی ہے یہی وجہ ہے لاہور میں 26دنوں کے دوران اموات کے علاوہ 44مریض تیزی سے تشویشناک حالت تک پہنچے ہیں ۔ کورونا کنٹرول سنٹر لاہور کی رپورٹ کے مطابق 12 سرکاری ہسپتالوں میں 5 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 2مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں 20جبکہ نجی ہسپتالوں میں 13مریض آئی سی یوز میں مصنوعی سانس لے رہے ہیں۔26اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے کل80مریض آئی سی یو زمیں مصنوعی سانس لینے پر مجبور ہیں جبکہ اس کے علاوہ 7مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔31سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کل 87کنفرم مریض زیر علاج ہیں جبکہ اب تک سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 3537مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں