وطن نیوز انٹر نیشنل

حفیظ سنٹر ،دکاندارتاحال سامان نکالنے میں مصروف

لاہورحفیظ سنٹر پلازہ آتشزدگی کو ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزرگیا لیکن پلازہ ڈی سیل نہ ہوسکا جبکہ بچ جانیوالی دکانوں کے دکاندار تاحال سامان کی منتقلی میں مصروف ہیں ـ۔ آگ سے بچ جانے والی دکانوں کاسامان تومحفوظ ہے لیکن پلازہ سیل ہونے کے باعث تجارتی و کاروباری سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں جس سے پلازہ کی 1000دکانوں پر کام کرنے والے یومیہ اجرت کے مزدور کئی دنوں سے بیروزگاری کاٹنے پر مجبور ہیں۔ ـ تاجروں و ملازمین کا کہنا ہے کچھ پتہ نہیں حفیظ سنٹر میں کاروبار کب بحال ہوگا ـ ،دہاڑی دار ملازمین بیروزگار ہیں حکومت ان کیساتھ تعاون کرے ، ایک ہفتے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی ریلیف پیکیج کا اعلان نہیں کیا جاسکا ۔ـ واضح رہے حفیظ سنٹر کی عمارت کے ڈھانچے کی رپورٹ 2نومبر کو حکومت کی جانب سے جاری کرنے کا عندیہ دیا گیاہے جس کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کا فیصلہ ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں