وطن نیوز انٹر نیشنل

ترکی سے تعلقات دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہورہے ,آرمی چیف

راولپنڈی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) ہلوسی آکار نے ملاقات کی۔ اجلاس میں علاقائی استحکام، دفاعی اورسکیورٹی تعاون سمیت دلچسپی کے باہمی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، جو اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ترک وزیر دفاع جنرل (ر)ہلوسی آکار نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعاون کا دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں