وطن نیوز انٹر نیشنل

فلورملوں کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کی منظوری ، آٹے کی قیمت میں استحکام آئیگا: بزدار

لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فلور ملوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پرگندم کا کوٹہ 25ہزار ٹن کرنے کی منظوری دے دی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے اور اس اقدام سے آٹے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا860 روپے میں دستیاب ہے ۔آٹے کی قیمتوں اورفلور ملوں کو گندم کے اجرا کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو جہاں تک ممکن ہوسکا ریلیف دینے کی کوشش کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں