وطن نیوز انٹر نیشنل

ایل ٹی سی کے 17 روٹ 10 ماہ سے بند،شہری خوار

لاہور:ایل ٹی سی کے 17 روٹ 10 ماہ سے بند ہونے سے روزانہ 2سے ڈھائی لاکھ شہری خوارہو کر رہ گئے ۔سکول و کالجز جانیوالے طلبہ و طالبات شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ ایل ٹی سی کے 19 روٹس میں سے صرف 2 پر مزدا سروس چلائی گئی جو رات 8 بجے کے بعد کہیں دکھائی نہیں دیتی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ،وائس چیئرمین اور سی ای او ایل ٹی سی کے اختلافات کی وجہ سے بند روٹس پر کوئی کام دکھائی نہیں دے رہا۔ سی ای او مریم خاور نے کوئی موقف دینے سے گریز کیا ۔ چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا سی ای او مسلم لیگ ن کے دور کی تعینات ہیں،یہ پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور نہ ہی بورڈ میٹنگ ہونے دے رہیں،ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ایل ٹی سی متبادل ٹرانسپورٹ نہیں دے سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں