وطن نیوز انٹر نیشنل

4سبزیاں،2پھل مہنگے:ٹماٹر180،لہسن340روپے کلو

لاہورسبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں میں 4 سبزیوں اور 2 پھلوں کے دام 6 روپے کلو تک بڑھا دئیے گئے لیکن مارکیٹ میں 80 روپے کلو تک زائد وصول کئے گئے ۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 150 کے بجائے 180 روپے کلو تک فروخت ہوئے ۔ ـ نرخ ناموں میں پیاز 2 روپے کلو مہنگے ہوئے لیکن 63 کے بجائے 80 روپے تک بیچے گئے ، لہسن دیسی 5 روپے کلو مہنگا کردیا گیا سرکاری قیمت 260 روپے مقرر، فروخت 340 روپے کلو تک ہوا۔ اسی طرح آلو 1 روپیہ اضافے کے بعد سرکاری قیمت 76 روپے کلو مقرر ، فروخت 90 روپے تک جبکہ اروی 6 روپے کلو مہنگی کردی گئی ،سرکاری قیمت 99 روپے کلو مقرر ،فروخت 140 روپے تک ہوئی۔ امرود 2 روپے کلو مہنگا ہوا، سرکاری قیمت 70 روپے مقرر، بازاروں میں 90 روپے کلو تک فروخت ہوا۔اسی طرح ناشپاتی 4 روپے اضافے کے بعد 104 روپے کلو ہو گئی لیکن 140 روپے کلو تک بیچی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں