وطن نیوز انٹر نیشنل

اورنج ٹرین:وقت گزاری پر572 مسافروں کو جرمانے

لاہور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو اورنج ٹرین اور اس کے سٹیشنز پر وقت گزاری کرنیوالے 572 مسافروں کو85 ہزار سے زائد جرمانے کر دئیے اور نئے ایس او پیزجاری کر دئیے کہ ہر مسافر کیلئے سٹیشن سے 90 منٹ میں نکلنا ضروری ہے ورنہ جرمانے کئے جائینگے ۔ اتھارٹی نے آپریشنل سٹاف کو حکم نامہ جاری کر دیا۔بیشتر ایسے مسافر بھی ٹرین میں سفر کر تے ہیں جو صرف سیر کے لیے آتے ہیں اورکئی کئی گھنٹے ٹرین کے اندر اور پلیٹ فارم پر ہی کھڑے رہتے ہیں۔نئے ایس او پیز کے مطابق ٹوکن سکین کرنے کے بعد مسافروں کا سٹیشن سے نکلنے کا وقت شروع ہوجائے گا،90 منٹ کے بعد ٹوکن سے دروازے نہیں کھلیں گے ، 150 روپے جرمانہ ہوگا۔اتھارٹی نے دو روز میں 572 مسافروں کو 85 ہزار سے زائد جرمانے کئے ۔ادھر دوسرے روز بھی ٹرین میں مسافروں کا رش رہا ،کئی مسافر کھڑے ہو کر سفر کرتے رہے ۔سیر کرنے والے باہر کے نظاروں سے محظوظ ہوتے اور سیلفیاں بناتے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں