وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 26 رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں مہمان زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے لیے 282 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ زمبابوے کے بیٹسمین برینڈ ٹیلر کی سنچری نے میچ کو دلچسپ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا، جو شکست کے باعث رائیگاں چلی گئی۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ابتدائی دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے 28 کے اسکور پر اڑادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں