وطن نیوز انٹر نیشنل

راوی ریور منصوبہ، زمینوں کا کم معاوضہ ،مالکان کامظاہرہ

لاہورحکومت کے راوی ریور منصوبے کے تحت زمینوں کا معاوضہ کم دینے کیخلاف مالکان نے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے وزیر اعظم سے راوی کی زرعی اراضی پر نئے شہر کی تعمیر کو روکنے کا مطالبہ کردیا ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر منصوبے کے ذریعے انکی زمینوں پر قبضے کے الزامات درج تھے ، مظاہرین نے اس موقع پر نعرے بازی کی، مظاہرین نے حکومت پر الزام لگایا کہ سرکار اونے پونے داموں زمینیں خریدنا چاہتی ہے ۔مسلم لیگ فنکشنل پنجاب نے بھی متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں صوبائی جنرل سیکرٹری میاں مصطفی رشید نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اہل لاہور کی زمینیں مافیا کے حوالے کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ،وزیر اعظم سے اپیل کی گئی کہ وہ منصوبے کا از سر نو جائزہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں