وطن نیوز انٹر نیشنل

پیاز,ٹماٹر,ادرک سمیت 13 سبزیاں مہنگی

لاہور(:سرکاری سطح پر 13سبزیاں 12 روپے کلو تک مہنگی ہو گئیں لیکن عام مارکیٹ میں 105 روپے کلو تک زائد قیمت وصول کی گئی۔ پیاز،دیسی لہسن 1،ٹماٹر، مونگرے ، گاجر،گھیا کدو 5،ادرک 10،سبز مرچ 12،آلو،گھیا توری،پالک2،کریلے 3،بھنڈی کی قیمت 6روپے کلو بڑھی ۔مارکیٹ میں پیاز 68 کے بجائے 90 ،ٹماٹر 160 کے بجائے 200 ،لہسن دیسی263 کے بجائے 350 ،ادرک 415 کے بجائے 520 ، سبز مرچ 187 کے بجائے 260 ،آلو80 کے بجائے 100 ،کریلے 50 کے بجائے 90 ،پالک30 کے بجائے 40 ، گھیا توری62 کے بجائے 90 ،گھیا کدو42 کے بجائے 70 ،بھنڈی73 کے بجائے 110 ،ـ مونگرے 125 کے بجائے 160 ،چائنہ گاجر150 کے بجائے 170 روپے کلوتک فروخت کی گئی ۔ہر روز اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہیں۔ادھر ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے سہولت بازاروں کے دورے کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا اتوار کے روز سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ڈی سی نے سہولت بازار گلشن راوی کا دورہ کیا اوربھاری جرمانے کئے ۔انہوں نے کہا ٹماٹر کی ناقص کوالٹی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والے ایک دکاندار کو گرفتار اور جرمانہ عائد کیا گیا ،چینی اور چاول کا ریٹس معلوم نہ ہونے پر ایک دکاندار کو جرمانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 70 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی سہولت بازاروں کے دورے کئے ۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے گزشتہ روز کے سبزیوں ریٹس یہ تھے ۔ڈی سی کے مطابق درجہ اول آلو نیا کچا چھلکا 76 سے 80 ،درجہ دوم70 سے 74 ،آلو شوگر فری 61 سے 65 ،پیاز اول درجہ 65 سے 68 ، دوم 60 سے 63 ، سوم 55 سے 58،ٹماٹر درجہ اول 150 سے 160، دوم 130 سے 140 ،سوم 105 سے 110 ،لہسن دیسی 258 سے 263 ،ادرک چائنہ 405 سے 415 ،سبز مرچ اول 180 سے 187 ،دوم 160 سے 165 ،لیموں چائنہ 69 سے 72 ،شلجم 48 سے 50 ،کریلے 48 سے 50 روپے کلو میں دستیاب تھے ۔مرغی کا گوشت 255 روپے کلو ،انڈے فارمی 166 روپے درجن کے حساب سے فروخت ہو ئے ۔ گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول رپورٹ کے مطابق 1070 انسپکشنز کی گئیں ، 129 خلاف ورزیاں پائی گئیں،1 لاکھ 33 ہزار 500 روپے کے جرمانے ،44 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 44 کو گرفتار کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں