وطن نیوز انٹر نیشنل

سموگ بڑھنے لگی،شرح آلودگی 455 پر پہنچ گئی

لاہور:شہر میں سموگ کے سائے گہرے ہونے لگے ،شہر میں شرح آلودگی 455 تک پہنچ گئی۔قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا ائر کوالٹی انڈیکس 455 ،ڈیوس روڈ 395 ،گلبرگ 388 ،سندر انڈسٹریل ا سٹیٹ 429 ،اپر مال 288 ،ائرپورٹ کا 353 ریکارڈ کیا گیا ۔ وزیر محکمہ تحفظ ماحولیات باؤ رضوان کا کہنا تھا فضا میں صرف آلودگی کے ذرات موجود ہیں ،سموگ ابھی آئی ہی نہیں ، سموگ کی روک تھام کے لیے بھٹے بند کرائے جا رہے ہیں، 5 نومبر سے 31 دسمبر تک پرانی طرز پر چلنے والے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ،دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف بھی کارروائیاں جا ری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں