وطن نیوز انٹر نیشنل

سول اسپتال سکھر میں کورونا ایس او پیز مکمل نظر انداز

سکھر:سول اسپتال سکھر میں کورونا ایس او پیز مکمل نظر انداز ، وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر کورونا پھیلنے کے خدشات کے باوجود سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے سول اسپتال کے اسٹاف ، ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف نے ایس او پیز مکمل طور پر نظر انداز کرنا شروع کردئیے ہیں ، جس کے باعث سکھر میں وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں ، سول اسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کو دیکھتے ہوئے اسپتال میں زیر علاج مریض و تیمادار بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے ہیں ، انتظامیہ کی خاموشی کے باعث او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی ہدایات یا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین نہیں کی جارہی ہے ، پرچی کاؤنٹرپر لگنے والی لمبی قطار میں کھڑے مریض بلا خوف وخطر سماجی فاصلے کا خیال نہیں کررہے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات پر شہری حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے صوبائی وزیر صحت و دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں