وطن نیوز انٹر نیشنل

تجاوزات،ناجائز پارکنگ سٹینڈز:صاف ستھرالاہور مہم دم توڑنے لگی

لاہور:شہر میں تجاوزات اور ناجائزپارکنگ سٹینڈز سے سڑکیں سکڑ گئیں، ماڈل شاہراہوں ،بازاروں ،مارکیٹوں اور سروس لائنز پر عارضی اور مستقل تجاوزات اور پارکنگ مافیا نے شہریوں کا جینا محال کر دیا اور صاف ستھرا لاہور مہم دم توڑنے لگی۔حاجی کیمپ ،لبرٹی مارکیٹ ،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ ،مال روڈ ،ہال روڈ ،نیلا گنبد ،انارکلی ،شاہ عالم مارکیٹ،جین مندر ،سرکلر روڈ ،مزنگ ،اچھرہ ،فیروز پور روڈ ،ٹاؤن شپ اور دیگر علاقوں میں چھوٹے بڑے عارضی بازار اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز سج گئے ، انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کروانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ۔ دوسری طرف میٹروپولیٹن کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں 8لاکھ جرمانہ،تجاوزات کے خلاف 3سو آپریشنز کئے گئے ،ڈھائی سو دکانداروں کے چالان کئے گئے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن ریگولیشن افسر زبیر وٹو کا کہنا ہے عارضی اور پختہ تجاوزات کے ذمہ دار متعلقہ دکاندار ہیں ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متعلقہ یونینز حائل ہو جاتی ہیں۔9 زونز میں زویرو ٹالرنس کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن کئے جارہے ہیں۔لاکھوں روپے جرمانہ ،سینکڑوں ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا ۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے تجاوزات کے خلاف روزانہ آپریشنز کروائے جا رہے ہیں ،عارضی اور پختہ تجاوزات ٹارگٹ ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں