وطن نیوز انٹر نیشنل

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 986 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: سٹاک مارکیٹ میں آج تجارت کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی، انڈیکس میں 986 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری میں اضافے کے سبب 986 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یادر ہے گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 775.82 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں