وطن نیوز انٹر نیشنل

بھٹوں کی بندش کا اعلان، ایک ہفتے میں ایک ہزار اینٹوں کی قیمت 14 ہزار سے بڑھ گئی

لاہور: پنجاب میں 7 نومبر سے بھٹے بند کرنے کے اعلان کے بعد اینٹوں کی قیمت بڑھ گئی، ایک ہزار اینٹوں کی قیمت میں 14 ہزار200 روپے تک اضافہ ہو گیا، بھٹے مکمل طور پر بند ہونے کے بعد نرخوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

پنجاب میں بھٹوں کی کل تعداد 7 ہزار 332 ہے جن میں سے صرف 648 بھٹے ابھی تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو سکے ہیں۔ حکومت کی طرف سے سموگ کے پیش نظر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے 7 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد اینٹوں کے نرخ تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

گذشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران 12سو روپے اضافے کے ساتھ درجہ اول کی اینٹ کے نرخ 14 ہزار 2 سو روپے تک جا پہنچے ہیں تو اسپیشل اینٹ کی قیمت نے بھی 18ہزار روپے، فی ہزار اینٹ تک چھلانگ لگا دی ہے۔ مارکیٹ فورسز کے مطابق بھٹے مکمل طور پر بند ہونے کے بعد نرخوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اِس صورت حال کے باعث صرف تعمیراتی کام کرنے والے ہی نہیں بلکہ راج، مزدور اور دیگر دیہاڑی دار طبقہ بھی متاثر ہونے لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں