وطن نیوز انٹر نیشنل

چینی کا 4 ماہ بعد سرکاری ریٹ 83.50 روپے کلو مقرر

لاہور ضلعی انتظامیہ نے چار ماہ بعد چینی کے سرکاری نرخ 70 سے بڑھا کر 83.50 روپے مقرر کر دئیے ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے درآمدی چینی آنے کے بعد نئے ریٹ مقرر کئے ہیں اور قیمت میں ساڑھے 13 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ بیرون ملک سے آنیوالی چینی کو کمرشل نہیں بلکہ گھریلو استعمال کر لئے فروخت کیا جائیگا۔ڈی سی مدثر ریاض ملک نے کہا درآمدی چینی کمرشل اور تھوک کا کاروبار کرنے والوں کو فروخت نہیں کی جائیگی ،چینی پرچون کے دکانداروں کو دی جائیگی، فروخت شدہ چینی کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا،چینی کے نرخ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائینگے ۔ڈی سی کا کہنا ہے سہولت بازاروں میں برآمدی چینی عام بازار سے 2 روپے سستی ساڑھے 81روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جائیگی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس پر عملدرآمد کرانے کی فوری ہدایات کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں