وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈالر 159کی سطح پر واپس ،سونا900روپے مہنگا

کراچی :مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی ریکوری جاری ہے جس کے باعث ڈالر159کی سطح پرواپس آگیا ،ادھر فی تولہ سونا 900روپے مہنگاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے کی کمی سے 160روپے کا ہوگیا ،اسی طرح 20 پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.90 روپے پر آگیا۔ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کے نمایاں اضافے سے 207.50 روپے اور یورو 50 پیسے کے اضافے سے 187روپے پر جا پہنچا،دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا11ڈالر کے اضافے سے 1900ڈالرفی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا900روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 100اور دس گرام 771 روپے کے اضافے سے 97 ہزار 822روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں