وطن نیوز انٹر نیشنل

کپاس کی پیداوار میں43 فیصد کمی کا خدشہ، کاٹن سیکٹر پریشان

کراچی:کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں 31 اکتوبر تک 43 فیصد غیر معمولی کمی کا خدشہ ہے جس نے کسانوں اور پورے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے اورٹیکسٹائل ملز کی جانب سے 55 سے 60 لاکھ بیلز بیرون ملک سے درآمد کرنے کے امکانات ہیں۔ چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ 31 اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں صرف 34 لاکھ 52 ہزار بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے ، جس کے باعث کئی شہروں میں جننگ فیکٹریاں اور آئل ملز بند ہونا شروع ہو گئیں،انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کیلئے کاٹن زونز میں گنے کی کاشت پر فوری پابندی عائد کرنے کے ساتھ محکمہ موسمیات کو بھی جدید آلات سے لیس کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں