وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج :تیزی،40ہزار کی حد بحال،227ارب منافع

کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی رہی۔،100انڈیکس 1368 پوائنٹس بڑھ کر 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 40480پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 227ارب کا منافع ہوا ،خریداری کے باعث83فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، سرمایہ کاروںکی فوڈذ ، سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندیوں کی جانب گامزن رہی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔ سرمایہ 74 کھرب 82 ارب کا ہو گیا، مجموعی طور پر 402 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 344 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،51میں کمی اور 7میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں