وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،سونا1ہزار روپے مہنگا

کراچی :مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،ادھر فی تولہ سوناایک ہزار روپے مہنگاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر30پیسے کی کمی سے 159.50روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے کی کمی سے 159.70روپے پر آگیا،یورو1.30روپے کے اضافے سے 188.30 روپے اوربرطانوی پاؤنڈ1.50روپے بڑھ کر 208.50 روپے پرجاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا27 ڈالرکے اضافے سے 1918ڈالرفی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 1لاکھ14ہزار600روپے اوردس گرام 857روپے کے اضافے سے 98 ہزار 251 روپے پر جاپہنچا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1220روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں