وطن نیوز انٹر نیشنل

روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، مزید 18 پیسے سستا

لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہو گیا۔ تین ماہ کے دوران امریکی کرنسی تقریباً 10 روپے سستی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے حوالے سے چند اچھی اطلاعات کے بعد مقامی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مسلسل تیزی سے نیچے گر رہی ہے، حکومت کی جانب سے فروری 2021 میں 2 ارب ڈالر کے سکوک ویوروبانڈز کے اجراء اور ملک میں بڑھتی ترسیلات زر نے ڈالر کو مزید بے قدر کر دیا اور روپے کی قدر میں بحالی کا تسلسل جاری ہے۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے آنے والے دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر گھٹنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کوغیر ملکی قرض میں ریلیف ملنے کے بعد امکان ہے کہ آئندہ سال کے آغاز پر ڈالر 150 روپے کی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں