وطن نیوز انٹر نیشنل

کاروباری مراکز کے اوقات کار میں تبدیلی ہوگی یا نہیں، اہم اجلاس طلب

: کورونا وائرس کی صورت حال پر قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سطح پر کورونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس کو این سی او سی کی جانب سے سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں کرونا کے پھیلاؤ، وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کی تفصیلات بتائی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ہمیں کورونا وائرس کے دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا کے وارجاری؛ مزید 2 ہزار756 افراد کورونا وائرس کا شکار

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے۔ اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار اور شادی ہالز سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: حکومت کا 26 نومبرسے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے این سی او سی کی سفارشات اور وزرائے تعلیم کانفرنس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں