وطن نیوز انٹر نیشنل

اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کو اشتہاری قراردےدیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اشتہاری قراردے دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے ساتھ ضامنوں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔عدالتی کارروائی ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت میں مسلسل غیر حاضری پر کی گئی۔

جمعہ کواسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کواشتہاری قراردینے کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت میں مسلسل غیر حاضری پرعدالت نے کارروائی کی اور نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نکال دیئے۔3 صفحات کا حکم نامہ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے جاری کیا۔سابق وزیر اعظم کیخلاف کارروائی مسلسل غیر حاضری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت کی گئی۔

حکم نامےمیں نوازشریف کےضامنوں راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد کو زرضمانت ضبط کئےجانے سے متعلق شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔دونوں ضامنوں کو 9 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر بھی اہم سوالات اٹھا دیئے اور استفسار کیا کہ نوازشریف کی اپیلیں کس بنیاد پر خارج کی جائیںاوراُن کے وکیل کی عدم پیشی پر جج ویڈیو اسکینڈل کی کارروائی آگے کیسے بڑھے گی؟۔

نیب پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں