وطن نیوز انٹر نیشنل

کرونا ٹیسٹ:ڈاؤ لیب کی تشخیص بہترین قرار

پاکستان میں کروناوائرس ٹیسٹ کی سب سے اچھی لیب کا اعزازڈاؤیونی ورسٹی آف میڈیکل سائنسزکو دیا گیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے ڈاؤ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزکو کوالٹی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔

کرونا ليب کے انچارج ڈاکٹر سعید خان نے بتایا کہ اين آئی ايچ کےمطابق کرونا ٹيسٹ کےبہتر نتائج ڈاؤ یونیورسٹی لیب کےہیں۔ اس حوالے سے این آئی ایچ نےبلائنڈ ٹیسٹ متعددباربھيجےجن کےنتائج 100 فیصد درست ملے۔

لیب انچارج نے بتایا کہ ہمارے پاس جدید مشینری اور قابل اسٹاف موجود ہے،سب سے زیادہ کرونا کیسز ورک لوڈ ہماری لیب پر ہے،ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسٹینڈرڈ کوالٹی کی مشینری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں