وطن نیوز انٹر نیشنل

راول پنڈی دھماکا:500 گرام وزنی دیسی ساختہ بم سے ہوا

ڈسٹرکٹ آفیسر بم ڈسپوزل اسکواڈ طالب حسین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعہ 4 دسمبر کو ہونے والے دھماکے میں 500 گرام وزنی بم استعمال ہوا۔ دھماکے سے بم کے ٹکڑے 25 میٹر تک پھیل گئے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر کے مطابق دھماکے میں چنگچی اور موٹر سائیکل جل کر تباہ ہوئے۔ بم دیسی ساختہ تھا، جسے حملہ آور کی جانب سے بس اسٹینڈ پر بنے پلر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راول پنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں بس اسٹینڈ پر کھڑے رکشہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

لاش کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی پی او راول پنڈی احسن یونس کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کو خارج از امکان نہیں کہہ سکتے۔ شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ دھماکے میں چنگچی کو نقصان پہنچا۔

سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس سے ملتی جلتی بات ہے۔ ایسے کوئی شواہد ہمارے پاس نہیں کہ جس سے یہ سلنڈر دھماکا لگتا ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں