وطن نیوز انٹر نیشنل

کراچی:ضلع غربی کے13علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکےباعث ضلع غربی کے 13 علاقوں میں کرونا کے مریضوں کے باعث لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے مطابق 5 دسمبر سے 18 دسمبر تک بلدیہ، گڈاپ اور کیماڑی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

اسلام نگر، سعیدآباد، مہاجر کیمپ، سونگل،معمار آباد، یوسف گوٹھ کیماڑی، داتا نگر، حنیف آباد، پاک کالونی، میٹروویل، بوانی چالی اور فرنٹیئر کالونی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں درج ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا،متاثرہ علاقوں میں کریانہ، فارمسی اور ضروری اشیاء کے اسٹورز کے علاوہ تمام کاروبار بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں