وطن نیوز انٹر نیشنل

الیکشن کمیشن نے2018انتخابات کاریکارڈتلف کرنیکاحکم دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کا پولنگ ریکارڈ تلف کرنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق جن حلقوں کے کیسز زیر سماعت ہیں، ان حلقوں کا ریکارڈ ضائع نہیں جائے گا۔ استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز اور ووٹ ماؤنٹ شیٹ تلف کی جائیں گی۔

مراسلے کے مطابق الیکشن 2018 کا انتخابی سامان مقررہ کانٹریکٹر کے ذریعے تلف کیا جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے ویئر ہاؤسز سے انتخابی سامان اٹھانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سال 2018 میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جماعت برسر اقتدار آئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں