وطن نیوز انٹر نیشنل

کرونا کی دوسری لہر،مساجدکسی صورت بند نہیں ہونگی،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیاجاسکتا تاہم کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔

جمعہ کو اسلام آباد میں وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ مذہبی امور کو کرونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ وزارتِ مذہبی امور علماء و مشائخ کو کرونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اورخطبات میں کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔

اس موقع پر یہ بات بھی واضع کی گئی کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔

پیر نور الحق قادری نے وزیرِ اعظم سےعلماءومشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں