وطن نیوز انٹر نیشنل

پیپلز پارٹی استعفے دینے اور سندھ حکومت چھوڑنے کو تیار ہے، ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد کی راہ میں سندھ حکومت حائل نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی استعفے دینے اور سندھ حکومت چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا کہ کابینہ نے بارش متاثرین کی مدد کیلئے رقم کی منظوری دی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بھی سندھ کے لوگوں کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود چار ارب روپے متاثرین کیلئے مختص کیے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کیپٹن صفدر کمیٹی کی رپورٹ آج کابینہ میں پیش کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جمہوری جدوجہد کی راہ میں حائل نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی استعفے دینے اور سندھ حکومت چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں