وطن نیوز انٹر نیشنل

ووٹ کو عزت دو کی جنگ آئینی جنگ ہے،عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی صوبائی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب آپ کو پتہ نہیں ہمارا پلان کیا ہے، ووٹ کو عزت دو کی جنگ آئینی جنگ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں مت روکیے گا روکیں گے تو ہر جگہ احتجاج ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈی جے بٹ کو آج گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتاریاں مت کریں ایسا کریں گے تو ہر جگہ احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل ہم نے جلسے کے لیے درخواست جمع کرادی تھی، جب وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں کچھ نہیں تو ڈی سی کی کیا حیثیت ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ ملک کا کہنا تھا کہ ہم اب کسی صورت نہیں رکیں گے، جو قیادت کا فیصلہ ہوگا وہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں