وطن نیوز انٹر نیشنل

بارش،شہر کی آلودگی میں کمی ریکارڈ ، اے کیوآئی 160

بارش نے لاہور کی فضائیں نکھار دیں ،اوسط ائرکوالٹی انڈیکس160کی اطمینان بخش حد تک نیچے آ گیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کو بھی سکھ کا سانس آ گیا۔ محکمہ موسمیات نے 12دسمبر سے بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آمد کا پتہ بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا ایک نظام منگل کی شام کو لاہور میں داخل ہوا جس نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو اپنے رنگ ڈھنگ دکھانا شروع کردئیے تھے ۔ اِس نظام کے باعث گزشتہ روز تمام دن ہی شہر بھر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر رات گئے تک2.7ملی میٹر تک بارش برس چکی تھی جس کے ماحول پر بھی بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے ۔ بتایا گیا ہے کہ بارش کے باعث گزشتہ چند روز سے آلودگی میں پائی جانے والی شدت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں