وطن نیوز انٹر نیشنل

ملائیشین کمپنی نے اپنی گاڑی ایکس 70 پروٹون پاکستان میں متعارف کرا دی

پروٹون ملائیشین آٹو موبائل کمپنی نے اپنی گاڑی ایکس 70 پاکستان میں متعارف کرا دی گئی۔ ہائی کمشنر ملائشیا اکرام محمد ابراہیم نے گاڑی کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں گاڑی کی تمام خصوصیات پر مبنی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ دور جدید کے تمام ڈیجٹل، ٹیکنالوجی سسٹم سے آراستہ گاڑی کو خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ہائی کمشنر ملائیشیا اکرام ابراہیم کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ گاڑی عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔ ملائیشیا کے بعد پاکستان کے لوگ بھی اسے حاصل کر سکیں گے۔

سی ای او حلال خان آفریدی کا کہنا تھا گاڑی پاکستان کے چھ شہروں میں دستیاب ہوگی۔ تقریب میں بزنس اور آٹو موبائل کے شعبے سے وابستہ شخصیات اور ڈیلرز موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں