وطن نیوز انٹر نیشنل

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان میں 2 منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 20کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کیلئے دیئے جائیں گے ، اس منصوبے کے تحت رقم سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کیلئے فراہم کی جائے گی۔ قدرتی آفات پر قابو پانے کیلئے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا، منصوبے سے کورونا پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں