وطن نیوز انٹر نیشنل

سندھ کے تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں تمام مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دینی مدارس بند نہیں کریں گے، وفاق المدارس
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں