وطن نیوز انٹر نیشنل

شاہی قلعہ کے لئے علیحدہ راستہ اور پارکنگ بنانے کا فیصلہ

محکمہ بلدیات نے 4 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری دے دی۔شاہی قلعہ کی سیر کیلئے آنے والے سیاح داخلے کیلئے لاری اڈے کے سامنے موجود گریٹر اقبال پارک والا گیٹ استعمال کرتے ہیں جس کے باعث انہیں شاہی قلعہ تک رسائی کیلئے 2 کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑتا ہے ، شاہی قلعہ کو آنے والے سیاح واسا ٹیوب ویل سے دربار تک نیا مجوزہ راستہ استعمال کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں