وطن نیوز انٹر نیشنل

شہبازشریف کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب

تحریری حکم نامے کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاورصاحبزادے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران، داما ہارون یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ ڈی جی نیب لاہور سے طلب کرلی۔

جج کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کے وکلا نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پرجرح کے لیے دوبارہ طلب کرلیا۔ منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں