وطن نیوز انٹر نیشنل

اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پھیلانے میں اپنا پورا حصہ ڈالا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ عقل سے عاری اور درد دل سے خالی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پھیلانے میں اپنا پوراحصہ ڈالا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 50 مریض جاں بحق ہوئے اور 593 نئے کیس سامنے آئے۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 132,526 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور میں مریضوں کی تعداد 64972 ہو چکی ہے۔ پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 3,688 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کا وقتی گٹھ جوڑ جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ابن الوقت عناصر سیاسی طور پر یتیم ہو چکے ہیں۔ این آر او کے متلاشی ان عناصر کو فیس سیونگ نہیں ملے گی۔ سیاست کو ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے استعمال کرنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا اور وزیراعظم عمران خان ملک لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں