وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس آج بروز جمعہ روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔

سرکاری اور نجی سطح پر کرسمس کا تہوار منانے کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

تمام کاروباری ادارے مراکز اور بازار بند رہے گے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ تعطیل کے باعث وفاقی حکومت کے ملازمین 3 اور پنجاب حکومت کے ملازمین 2 چھٹیاں کریں گے۔

کرسمس کے موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دوعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ جن میں ملک کی سلامتی استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

دوسری طرف لاہور پولیس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامیہ کرلئے ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے پولیس نے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے ریلوے سٹیشنوں پر پولیس اہلکار یونیفارم اور بغیر یونیفارم کے تعینات کر دئیے ہیں۔

اسی طرح شہر بھر کے گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹ بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

عبادت گاہوں میں آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ پولیس کی طرف سے مسیحی عبادتگاہوں کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ عبادت گاہوں کے اندر اور چھتوں پر بھی سکیورٹی تعینات ہو گی۔

پولیس افسران سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے پیٹرولنگ بھی کریں گے۔ جہاں سے مسیحی برادری کے لوگ اپنی تلاشی دینے کے بعد گرجا گھروں میں داخل ہو سکیں گے۔ دعائیہ تقاریب کے بعد شہر کی تفریح گاہوں جن میں لاہور چڑیا گھر شہر کے باغات اور تاریخی مقامات پر سیاحوں کا ہجوم رہنے کا امکان ہے۔

مسیحی برادری کے افراد نے کرسمس کی تقریبات کو سادہ مگر پروقار طریقے سے منانے کیلئے گرجا گھروں میں اپنی رسومات اور عبادات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان بھر میں مسیحی برادی میں کرسمس کے تہوار کے سلسلہ میں زبر دست جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ ان کی طرف سے سجائے گئے کرسمس ٹریز اور سٹارز کی سجاوٹ نے رنگ پیدا کر دیا ہے۔

اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ بھی کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں