وطن نیوز انٹر نیشنل

بائیس سال دھکے کھانے والے ووٹ چوری کرکے قوم پر مسلط ہوئے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی کوڑا جمع کرکے بنائی گئی۔ بائیس سال تک دھکے کھانے والے ووٹ چوری کرکے قوم پر مسلط ہوئے۔ اب کام نہ آنے کا اعتراف کر رہے ہیں، ملک ایسے نہیں چلے گا۔

مریم نواز کا بینظیر بھٹو کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نالائق کو ووٹ چوری کرکے مسلط کر دیا گیا۔ عمران خان چیخ، چیخ کر کہہ رہا ہے، مجھے کچھ نہیں آتا۔ بغیر تیاری حکومتوں میں نہیں آنا چاہیے۔ وزیراعظم ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں تو کیا کروں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پیشیاں سیاستدان بھگت رہے ہیں۔ سیاستدانوں کی بہو اور بیٹیوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے۔ کردار کشی صرف سیاستدانوں کی ہوتی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا لیکن پرویز مشرف کو پاکستان لانے کی بات تک نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ناکام شخص پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے۔ حکومت کے گھر جانے تک غریبوں کے چولہے نہیں جل سکتے۔ عوام نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔ اب ملک اس طرح نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن فوج کو بدنام کر رہی ہے۔ یہ خود پہلے سیاستدان ہیں جنہوں نے بھارت میں فوج کیخلاف بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں