وطن نیوز انٹر نیشنل

شدید سردی،لنڈابازاربھی مہنگا،خریدارپریشان

سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لنڈا بازاروں کی رونقیں بھی بڑھ گئیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے سستے گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کیامگر لنڈا بازار میں بھی مہنگائی کا را ج ہے ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو شہریوں نے گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے لنڈے بازاروں کا رخ کرلیا، ہفتے کے روز لنڈے بازار میں شہریوں کا رش لگ گیا، شہری سستے داموں جرسیاں، جیکٹیں، موزے ، کوٹ و دیگر اشیا کی خریداری کے لیے ایمپریس روڈ لنڈا بازار پہنچے ۔ دوسری جانب لنڈے بازار میں بھی مہنگائی نے ڈیرے ڈال لیے جرسیاں، جیکٹیں، ٹراؤزر زاور شوز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، شہریوں کا کہناتھا کہ غریب آدمی لنڈے کے کپڑے خریدنے کی سکت بھی نہیں رکھتا ،جو جرسی پہلے 100 روپے میں مل جاتی تھی اب اس کی قیمت 2 سو سے اڑھائی سو تک پہنچ گئی ۔جیکٹ اور ٹراؤزر 8 سو سے 1200 روپے تک فروخت کئے جارہے ہیں ،مہنگائی نے غریب آدمی کو موسم سرما میں گرم، کپڑوں سے بھی محروم کردیا ہے ، سستے داموں اشیا خریدنے کے لیے لنڈا بازار آئے تھے مگر یہاں بھی صورتحال عام مارکیٹوں جیسی ہوتی جارہی ہے ، ریڑھی بان اور دکاندار اپنی مرضی کی قیمت پر کپڑے ، جوتے اور دیگر اشیا فروخت کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں