وطن نیوز انٹر نیشنل

کراچی پریس کلب انتخابات: ڈیمو کریٹس کا کلین سوئپ

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس پینل نے کلین سوئپ کرتے ہوئے 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ گزشتہ روز صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ دی ڈیموکریٹس اور یونائیٹڈ پینل نے انتخابات میں حصہ لیا ۔ 1185 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائی گئی۔ نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 607 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقا بل یونائیٹڈ پینل کے حبیب خان غوری نے 560 ووٹ حاصل کیے ۔ دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کی امیدوار شازیہ حسن 754 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ یونائیٹڈ پینل کے سعید جان بلوچ نے 393ووٹ حاصل کیے ۔ خزانچی کے عہدے پر دی ڈیمو کریٹس کے عبدالوحید راجپرنے 844ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ، سیکریٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے محمد رضوان بھٹی 843 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس کے محمد ثاقب صغیر 822ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، یونائیٹڈ پینل کے محمد شفیق (عمران جونیئر) 320ووٹ حاصل کر سکے۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز (اکائی) نے دی ڈیمو کریٹس پینل کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں