وطن نیوز انٹر نیشنل

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں پارہ منفی 24 ریکارڈ

ملک کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں پارہ منفی 24 تک گر گیا۔لوگ سرد موسم کی مرغوب غذا یاک کا گوشت کھانے لگے ۔ گلیات میں تیسرے روز مسلسل بادل برسے اور مزید برفباری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مری میں برفباری سے مناظر دلکش ہوگئے۔ نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں بارش اور برف باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ برف باری سے ایبٹ آباد مری روڈ اور رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے ۔نتھیاگلی میں درجہ حرارت منفی 2 اور ایوبیہ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ گلیات کے متعدد دیہات میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا چوتھا روز ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ وادی نیلم وادی لیپا، حویلی، باغ اور راولاکوٹ کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں