وطن نیوز انٹر نیشنل

دشمن سازشیں کر رہا ہے جب کہ اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے جب کہ اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے، ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے، ہماری پہچان پاکستان کے دم سے ہی ہے، کسی کو بھی ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیئے جس سے وطن عزیز کی عزت پر حرف آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں