وطن نیوز انٹر نیشنل

عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا، بجلی کے نرخوں‌میں‌ ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ اضافہ

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا، بجلی ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ اضافہ اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں