وطن نیوز انٹر نیشنل

2021ء کی عام تعطیلات کس روز آئیں گی؟

پاکستان میں شہریوں کیلئے عام چھٹیوں کی شروعات پانچ فروری سے ہوتی ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینے کی تجدید ہے۔ اس کے بعد سارا سال چھٹیاں ہوتی ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم کے یوم پیدائش 25 دسمبر تک جاری رہتی ہیں۔

اس کے بعد 2021ء میں مزدورں کا عالمی دن یکم مئی ہفتے کے روز آئے گا۔ اس دن عام تعطیل ہوتی ہے۔

اسلامی کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 2021 میں یہ 14، 15 اور 16 مئی ہو ہونگی۔ اس روز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کا دن ہوگا۔ تاہم حتمی تاریخ کا اعلان رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھ کر کرے گی۔ عیدالاضحیٰ 2021ء میں 21، 22 اور 23 جولائی کے روز آ سکتی ہے۔

2021ء میں یوم آزادی ہفتے کے روز آئے گا۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم کی چھٹی بالترتیب 18 اور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے جو بدھ اور جمعرات کے دن آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں