وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام،19ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی رہی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کی کمی سے 45868پوائنٹس کی سطح پرآ گیا، 59فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 19ارب سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم بھی 28.98فیصدکم رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا، بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری ہونے کے ضمن میں غیرو اضح صورتحال سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 87 پوائنٹس کی کمی سے 19060پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72پوائنٹس کی کمی سے 31840پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر391کمپنیوں کے حصص کا کاروربار ہوا جس میں سے 142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،232میں کمی اور 17 میں استحکام رہا ۔سرمایہ گھٹ کر 83کھرب15ارب رہ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں